اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔۔ابنا۔ عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عدلیہ کے ترجمان عبدالسّتار بیرقدار نے اسپایکر کیس کے چوبیس مجرموں کو سزائے موت سنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوبیس مجرموں کو اسپایکر فوجی اڈے کے جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے- عبدالستار بیرقدار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کیس کے چار ملزموں کی رہائی کا حکم بھی دیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق اسپایکر واقعے کے شکار افراد کے اہل خاندان کی جانب سے ملزموں پر حملے کے امکان کے باعث مقدمے کی سماعت سخت سیکورٹی کے تحت انجام پائی ہے- اس سلسلے میں عراق کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ماجد الاعرجی نے منگل کو کہا تھا کہ اسپایکر کیس کی سماعت کھلی عدالت میں ہو رہی ہے- واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے جون دو ہزار چودہ میں شہر موصل پر قبضے کے بعد تکریت کی طرف بڑھتے ہوئے اسپایکر کیڈٹ کالج کے ایک ہزار سات سو کیڈٹوں کو اغوا کرکے انھیں مختلف علاقوں میں لے جا کر قتل کر دیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲